• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے خود ساختہ، جعلی حملے کا اندیشہ ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری 


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے ایک خود ساختہ، جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول پر عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ جاری رکھا تو پاکستان کے لیے سرحد پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں پر بھارتی افواج کے معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل، عسکری مبصر مشن (UNMOGIP) کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

تازہ ترین