• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی وجہ نون لیگی قیادت ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ نون کی قیادت کو قرار دے دیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ نون کی رہنما و ترجمان مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ آسٹریلیا سے اور آپ کی لیڈر شپ لندن سے واپس تشریف لائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے، مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا۔

یہ بھی پڑھیئے: وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک سے ڈالر باہر منتقل کیا گیا، معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن مریم اورنگزیب یہ سبق نہ پڑھائیں۔

تازہ ترین