پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ریلوے کے گودام میں لگی آگ پر 16 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
وزیر آباد کے قریب ریلوے گودام میں لگنے والی آگ نے گودام میں موجود لکڑی اور دوسرے سامان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس پر کئی گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔
ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ 16 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے گودام میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔
یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ: ریلوے گودام میں آگ بے قابو
سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی 18 گاڑیاں اور دو سو اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاک فوج کے فائر فائٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہےکہ گودام کے 10ایکڑ رقبے میں لکڑی کے سلیپر موجود ہیں اور گودام کا ایک ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے گجرات اور سیالکوٹ سے ریسکیو کی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ریلوے گودام میں آگ گزشتہ رات 4 بجے کے قریب لگی تھی۔