• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گودام میں ریلوے لائنوں کے درمیان استعمال ہونے والی لکڑی کے اسٹاککو  آگ لگی گئی


پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ریلوے کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ نے بے قابو ہو کر گودام میں موجود لکڑی اور دوسرے سامان کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس پر کئی گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

وزیر آباد کے قریب واقع ہری پور ریلوے اسٹیشن کے گودام میں رات 4 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلوں نے سارے گودام اور قریب پڑی لکڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ گودام میں ریلوے لائنوں کے درمیان استعمال ہونے والی لکڑی کا اسٹاک تھا جس میں آگ لگی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھند اور دھویں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: برازیل، اسپتال میں آگ لگنے سے ایک مریض ہلاک

رات 4 بجے کے قریب لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے ریسکیو کی 7 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، تاہم آگ پر کئی گھٹنے گزر جانے کے بعد تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ریسکیو کی مزید 3 گاڑیاں پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد اب 10فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین