• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ زیب ملک جوبلی انشورنس نیشنل انڈر 21 اسنوکر میں خیبر پختونخوا کے چیمپئن محمد سلیم کو شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

حارث طاہر، محمد نسیم اختر، عمر فاروق، شیخ محمد مدثر، ارج ارسلان، کامران البرٹ مسیح، زیب خان، محمد عمر خان اور فرحان مجید بھی چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔

اسلام آباد کے پی ایس بی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے لیگ رائونڈ کے تیسرے دن سب سے بڑا اپ سیٹ شاہ زیب ملک نے  خیبر پختونخوا کے محمد سلیم کو ہرا کر کیا۔

شاہ زیب نے 3-1 سے سلیم کو زیر کیا جبکہ زیب خان نے سخت مقابلے کے بعد عمر اسماعیل کو 3-2 سے ہرایا۔

تیسرے دن کے دیگر مقابلوں میں محمد عثمان نے عمران خان، محمد عمر خان نے ہارون سرفراز کو، محمد سالک نے شیخ احمد کو، فرحان مجید نے ذوالفقار احمد کو، عبداللہ حسن نے عبدالوحید کو، سعد خان نے محمد سینان کو، احسن رمضان نے محمد ابرار کو، عمر فاروق نے عمر جنید کو، عثمان نواز نے ایم اکرم شمس کو ہرا دیا۔

تازہ ترین