کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزرا جام اکرام اللّٰہ دھاریجو، غلام مرتضیٰ بلوچ،مکیش کمار چاولہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورلواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،انہوں نے دعا کہ باری تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین۔