• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر: شاہ زیب نے سلیم کو اپ سیٹ شکست دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ زیب ملک نے جوبلی انشورنس نیشنل انڈر 21 اسنوکر میں محمد سلیم کو 3-1 سے شکست دیکر ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔اسلام آباد میں لیگ رائونڈ کے تیسرے دن سب سے بڑا اپ سیٹ شا ہ زیب ملک نے کے پی چیمپئن محمد سلیم کو ہرا کر کیا۔ دیگر مقابلوں میں زیب خان نے عمر اسماعیل ، محمد عثمان نے عمران خان، محمد عمر خان نے ہارون سرفراز ، محمد سالک نے شیخ احمد ، فرحان مجید نے ذوالفقار احمد ، عبداللہ حسن نے عبدالوحید ، سعد خان نے محمد سینان،احسن رمضان نے محمد ابرار،عمر فاروق نے عمر جنید اور عثمان نواز نےاکرم شمس کو ہرا دیا۔

تازہ ترین