• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میو ہسپتال میں نیو سرجری وارڈ کاافتتاح

لاہور ( جنرل رپورٹر ) میو ہسپتال لاہور میں فرینڈز آف میو کے تعاون سے ایک کروڑ60لاکھ روپےلاگت سےتیار کئے جانے والے نیورو سرجری وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔جہاں 23بیڈز کی وارڈجس میں 8بیڈز پر مشتمل انتہائی جدید آئی سی یو بھی قائم کیا گیا ہے جس سے الیکٹو نیورو سرجری کے مریضوں کو فائدہ ہو گا ۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیر سٹر نبیل اعوان سمیت فرینڈز آف میو کی صدر فاطمہ فضل ،نائب صدر امبرین عرفان ،نیئر علی زادہ ،وی سی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان ،اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل سمیت دیگر ڈونرز نے شرکت کی ۔
تازہ ترین