• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2لاشیں برآمد،بےہوش شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

لاہور (کرائمرپورٹر) 2 لاشیں برآمد ہوئیں ،جبکہ بے ہوشی کی حالت میں ملنے ولا شخص دم توڑ گیا، بھاٹی گیٹ کے علاقہ پیر مکی دربار کے قریب نامعلوم شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ راہگیروں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی ،اسی طرح شفیق آباد کے علاقہ بند روڈ پر نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ سے 39 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ جمع کروا دی گئی۔
تازہ ترین