پشاور( وقائع نگار) اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی لانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ اندرون شہر مختلف روٹس پر چلنے والی مزدا بسوں، منی ویگن کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے پر انتظامیہ اورمحکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی آنکھیں بند کرلیں ، کرایہ نامہ نہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈرائیور اور کنڈیکٹر بس اڈے سے کارخانو مارکیٹ تک اپنی پسند کے کرایہ وصول کررہے ہیں من پسند کرایہ وصول کرنے والوں میں منی بسیں، ویگن اور ٹیکسی گاڑیاں شامل ہیں شہریوں سے پندرہ روپے سٹاپ کے بجائے بیس روپے وصول کئے جارہے ہیں ،طلباء، خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں سے بھی مکمل کرایہ وصول کیا جارہا ہے ٹیکسی گاڑیاں بھی اپنی مرضی کا کرایہ لے رہی ہیں پچاس روپے سٹاپ کے بجائے ساٹھ روپے کرایہ وصولی کی جارہی ہے جس پر شہریوں نے حکومت سے نوٹس لے کا مطالبہ کیا ہے۔