• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

93بندوبستی پٹواریوں کی خالی آسامیاں‘ تحریری امتحان کا عمل مکمل

پشاور(نامہ نگار) صوبائی محکمہ مال کے زیر اہتمام ضلع ملاکنڈ میں موجود 93بندوبستی پٹواریوں کی خالی آسامیاں پر کرنے کے لئے تحریری امتحان کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔تحریری امتحان میں پٹواریوں کی 93 آسامیوں کے لئے تقریباً تین سو امیدواروں نے حصہ لیا ۔واضح رہے کہ ضلع ملاکنڈ میں موجود 93بندوبستی پٹواریوں کی آسامیاں کافی عرصے سے خالی ہیں جنہیں پر کرنے کے لئے اتوار کے روز ریونیو اکیڈمی ۔فیز تھری چوک حیات آباد پشاور میں تحریری امتحان زیر سرپرستی فضل اکبر خان ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پر امن طریقے سے انعقاد کیا گیا۔اس امتحان میں تقریباً تین سو امیدواروں نے حصہ لیا ۔اس امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے جلد ہی اطلاع کی جائے گی۔
تازہ ترین