• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنج چوک میں گیس لیکج سے آتشزدگی‘ دو کمرے جل گئے

پشاور( کرائمز رپورٹر ) گنج چوک میں واقع گلفام ہاؤس میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے گھر کے دو کمروں کو لپیٹ میں لے لیا ۔ گزشتہ شب گنج چوک کے رہائشی و مقامی اخبار کے فوٹو گرافر ذیشان لیاقت کے گھر میں گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں گھر کے دو کمروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث گھر میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان‘ 25 تولے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقد جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کارروائیاں شروع کیں اور گھر میں لگی آ گ پر قابو پا کر گھر کو مزید نقصان پہنچنے سے بچالیا۔

تازہ ترین