• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،افغانستان جانیوالوں کیلئے ویزے کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور میں قائم افغان قونصل کی جانب سے بھی افغانستان جانے والوں کو افغان ویزے کا حصول انتہائی مشکل بنادیا گیا ہے اور معاشی اور کاروباری مقاصد، ددستوں اور رشتہ داروں کی غمی وخوشی میں شرکت کیلئے افغانستان جانے والے پاکستانی باشندوں کو ویزے کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ اس کے باوجود بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جاتے اور انہیں مایوس لوٹنا پڑتا ہے ۔ افغان ویزے کے لئے درخواست دینے والے بعض درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ویزے صرف ان کولوگوں کو دئیے جاتے ہیں جو دوسرے ذرائع استعمال کرتے ہیں ۔اس حوالے سے افغان قونصلیٹ کے حکام رابطہ کرنے کے باوجود ویزوں کے فراہمی میں مشکلات اور دیگر شکایات کے حوالے سے اپنا موقف دینے سے گریز کرتے رہے ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کابل میں پاکستانی ویزوں کے حصول میں شدید مشکلات کی شکایت کرتے رہے۔
تازہ ترین