• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو 5 گروپوں میں تقسیم کرنیکی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اسکے ذیلی اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کر کے انہیں پانچ گروپوں میں تقسیم کرنے کی تجویز ہے تاہم وفاقی وزیرفوادچوہدری کی زیر صدارت ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق وزارت اور اس کے ذیلی اداروں کو پانچ گروپوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتہ کے دوران ہونے والے ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے اجلاس ہو جانا تھا مگر بعض افسران کی طرف سے ہوم ورک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ آئندہ اجلاس تک لٹک گیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک افسر پر اس حوالے سے کام مکمل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہاربھی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں تین جوائنٹ سیکرٹری ہیں جن کی تعداد پانچ کر دی جائیگی ، پانچوں جوائنٹ سیکرٹری اپنے اپنے گروپ کے کام کو دیکھیں گے۔

اس نئے سیٹ اپ میں ایم پی ون کا سائنیٹفک ایڈوائزر بھی ہوگا جو ایڈوائزر ٹو منسٹر ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اکیڈمک گروپ میں نسٹ ، کامسٹس اور نیوٹک یونیورسٹیز کو رکھا جا رہا ہے۔

ریسرچ گروپ میں پی سی آر ڈبلیو آر، این آئی ای ، این آئی او اور پی سی ایس آئی آر ہونگے۔

ریگولیشن گروپ میں پی ایس کیو سی اے اور پاکستان انجینئرنگ کونسل شامل ہونگےجبکہ باقی دو دیگر گروپ بھی ہونگے جس میں باقی ادارے شامل ہونگے۔

تازہ ترین