• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوٹن کہاں ہے؟انکے بغیر برلن کانفرنس کا آغاز نہیں کر سکتے، عالمی رہنما

برلن(جنگ نیوز)برلن کانفرنس کے آغاز سے قبل گروپ فوٹو کے لئےروسی صدر پوٹن کا عالمی رہنمائوں کی جانب سے کیاجانےوالا انتظار تیزی سے وائرل ہورہا ہے، عالمی رہنمائوں کا کہناتھاکہ پوٹن کہاں ہے؟انکے بغیر برلن کانفرنس کا آغاز نہیں کرسکتے۔گزشتہ روز لیبیا کے حوالےسے برلن کانفرنس کے آغاز سے قبل گروپ فوٹو کےلیے عالمی رہنما اکٹھے ہوئے تو جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے آس پاس دیکھنےکے بعد پوچھا پیوٹن کہاں ہے؟ جس پر ان کے پہلو میں کھڑے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکغوں نے بھی پوٹن کو وہاں نہ پا کر انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم کچھ دیر کے انتظارکے بعد روسی صدر گروپ فوٹو کےلئے تشریف لائے اور انکےساتھ اس فوٹو کےبعد برلن کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیاگیا۔واضح رہے کہ اس موقع پر ترک صدر بھی وہاں موجود تھے۔
تازہ ترین