آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سعودی عرب نےحوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا


سعودی عرب کی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان عرب اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائل کے ذریعے سعودی عرب کے کسی شہر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن سعودی ایئر ڈیفنس نے نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی میزائل کو نجران میں مار گرایا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا حملہ یمن میں فوجی بیس پر حملے کے ایک روز بعد کیا گیا جس میں 80 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میزائل نے یمن کے وسطی صوبے مارب میں قائم فوجی تربیتی کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار موجود تھے جبکہ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید