• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں منتخب احسان علی نے بریانی کھانا چھوڑ دی


بنگلہ دیش کے خلاف پہلی مرتبہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان اوپنر احسان علی نے بریانی کھانا چھوڑ دی، جبکہ آل راؤنڈر عماد بٹ بھی گرین شرٹ پہننے کے لیے بے تاب ہیں ۔

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بننے والے احسان علی نے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کو خصوصی انٹرویو دیا اور 21 نمبر کی شرٹ زیب تن کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔

احسان علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کے بعد سے چاول اور روٹی کھانا چھوڑ دی ہے۔

دوسری جانب آل راؤنڈر عماد بٹ کا کہنا ہے کہ وہ مردان میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے جب بتایا گیا کہ قومی ٹیم میں نام آیا ہے، وہ قذافی اسٹیڈیم میں ہوم کراؤڈ کے سامنے ڈیبیو کے منتظر ہیں۔

عماد بٹ پرامید ہیں کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین