مسلم لیگ ن کے سینئر سیاسی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اناڑی کے ہاتھوں دنیا میں تماشا بن گیا ہے۔
احسن اقبال نے احتساب عدالت اسلام آباد کےباہرمیڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا جس پاکستان کوایمرجنگ معیشت سمجھتی تھی اسےلنگرخانہ معیشت بنا دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہر کوئی بِلک رہا ہے، آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا، چینی 80 روپے کلو ہوگئی ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسی طرح بجلی اور گیس کا حال ہے، ن لیگ کی حکومت برقرار ہوتی تو ہماری جی ڈی پی کا حجم 350 ارب ڈالر ہوتا۔