• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پنجاب کے مسائل حل کروانے کیلئے گروپ بنالیا

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پنجاب کے مسائل حل کروانے کیلئے گروپ بنالیا


صوبہ پنجاب کے مسائل حل کروانے کے لیے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی ایز نے اتحاد کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے 20 ارکان پنجاب اسمبلی نے مسائل حل کروانے کے لیے گروپ بنالیا۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کے ارکان اسمبلی نے حلف اٹھایا کہ مل کر صوبے کے مطالبات منوائیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔

پی ٹی آئی ایم پی ایز کے گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےحلقوں کے لیے فنڈز اور عوامی منصوبوں کا مطالبہ کردیا۔

رکن پنجاب اسمبلی شہاب سردار شہاب کا کہنا ہے کہ جنوبی اور وسطی پنجاب کے 20 ارکان نے اپنا گروپ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور اسی کے ساتھ رہیں گے۔

سردار شہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہی آئندہ الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات میں عوامی مسائل کے حل پر بات ہوئی ہے۔

تازہ ترین