• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے پاس سینئر رائل عہدے سے دستبرداری کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا، ہیری

لندن (نیوز ڈیسک) پرنس ہیری نے کہا ہے کہ وہ سینئر رائل کے عہدے سے دستبردار ہوتے ہوئے یقین کے ساتھ لمبی جست لگا رہے ہیں اور حقیقت میں میرے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔ پرنس ہیری نے اتوار کی شام ایک تقریب میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کے دوران کہا کہ میں نے اور میگھان نے امید ظاہر کی تھی کہ ہم کسی پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمات جاری رکھیں لیکن بد قسمتی سے ایسا ممکن نہیں تھا۔ فل ٹائم رائل ورکنگ سے دستبردار ہونے کے بعد پرنس ہیری کی یہ پہلی تقریر تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ محبت اور خوشیاں ملی ہیں، جن کی میں نے میگھان کے ساتھ اپنی تمام زندگی میں امید کی تھی۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ وہ بھاگ نہیں رہے، برطانیہ میرا گھر اور ایسی جگہ ہے جس سے میں پیار کرتا ہوں اور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دبائو کی علامت تھی جو میں محسوس کر ر ہا تھا کہ میں زیادہ پر سکون اور پر امن زندگی کی تلاش میں اپنے گھر والوں کو ان سب سے پیچھے چھوڑ دوں گا۔ رواں ماہ میں پرنس ہیری اور میگھان نے رائل فیملی کے سینئر ممبرز کی حیثیت سے دستبردار اور مالی طور پر خود مختار ہونے کیلئے کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ سینٹرل لندن میں استقبالیہ میں انہوں نے کہا کہ آپ نے گزشتہ چند ہفتوں میں بہت کچھ سنا اور پڑھا ہوگا لیکن میں آپ کو پرنس اور ڈیوک نہیں بلکہ ہیری کی حیثیت سے سچ سنانا اور شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کمانڈر ان چیف اور دادی کا انتہائی احترام کرتا ہوں، ہماری امید تھی کہ ہم کوئین، کامن ویلتھ اور اپنی ملٹری ایسوسی ایشنز کیلئے کام جاری رکھیں لیکن یہ سب کچھ بغیر سرکاری فنڈنگ کے لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ قبول کیا یہ جانتے ہوئے کہ اس سے مجھ اور میری کمٹمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، میں نے اور میگھان دونوں نے رائل لائف اور میڈیا اٹینشن مشکلات کے بارے میں باتیں کیں۔ پرنس نے ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ان کی بیوی بھی انہیں پاور فورسز کی وکٹمز بن سکتی ہیں، جنہوں نے میری والدہ کو موت کے منہ میں دھکیلا تھا۔ سنٹیبل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہیری نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ ڈیانا کے ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کی مدد کے کام کو جاری رکھنے کیلئے یہ تنظیم قائم کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کیلئے اپنی زندگی کو مختص رکھوں گا اور کازز، چیریٹیز، ملٹری کمٹمنٹس کی سپورٹ کیلئے اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ کام کروں گا۔ واضح رہے کہ بکنگھم پیلس نے ہفتے کو انہیں شاہی القاب استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے اجتماع سے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے بیٹے آرچی کیلئے جس دل چسپی اور تجسس کا اظہار کیا میں اس پر آپ کا شکر گزار ہوں، اس نے زندگی میں پہلی بار برف دیکھی ہے۔ ماہ رواں میں، میگھان اور آرچی مختصر وقت کیلئے برطانیہ آئے تھے اور اب ویسٹ کوسٹ میں قیام پذیر ہیں۔

تازہ ترین