آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر22؍ جمادی الثانی 1441ھ 17؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آٹا بحران پر ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، مجلس وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ آٹا بحران پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،عوام نے جس تبدیلی کے لیے موجودہ حکومت کومنتخب کیا تھا اس کا دور دور تک کوئی نام ونشان نظر نہیں آتا،ملک کے مختلف حصوں میں آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے،مہنگائی نے عوام کا پہلے ہی بھرکس نکال دیا ہے،حکومت کی ناقص انتظامی پالیسیوں کے باعث متوسط طبقہ بھی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکا ہے،حکومت کو آٹے کے بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور ہنگامی بنیادوں پر کوششوں کا آغاز کرنا چاہیے،اگر مصنوعی قلت پیدا کر کے مختلف قسم کے بحران پیدا کیا جارہے ہیں تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے ملازمتوں کے وعدے پورے کرے تاکہ ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ ہو۔کسی بھی ملک کے نوجوان اور تعلیم یافتہ طبقہ اس ملک کی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے۔انہیں نظر انداز کرنا ملکی تباہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر کے ان کے اندر پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید