• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پاک چین آزاد تجارت کے معاہد ے سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا، میاں انجم نثار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پاک چین آزاد تجا رت کے معاہد ے سے فا ئد ہ نہیں اٹھا سکے گا۔ پاک چین توازن چین کے حق میں ہے،معاہدے کے تحت چین 57فیصد مصنوعات کو برآمد کر نے میں مدد دے گا۔ جبکہ اس کے برعکس پاکستان اپنی مصنوعات کے صرف 5فیصد ہی کا فا ئدہ اٹھا سکے گا، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر میا ں انجم نثار ن پاک چین آزاد تجا رت کے معاہدے کے فیز II (CPFTA-II). پر تبصرہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیاہے کہ پاکستان پاک چین آزاد تجا رت کے معاہدے کے فیز II (CPFTA-II). کے تحت فوائد اٹھانے سے قا صر رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان 313ٹیرف لا ئنز جس میں زیا دہ تر پاکستانی بر آمدات ہیں پر ڈیو ٹیزکے خاتمے کے با وجو د پاک چین آزاد تجا رت کے معاہد ے سے فا ئد ہ نہیں اٹھا سکے گا۔ پاک چین توازن کا فی حد تک چین کے حق میں رہا جو کہ چین کی57فیصد مصنوعات کو برآمد کر نے میں مدد گار رہا۔

تازہ ترین