• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر اسنوکر: سعد نے بلوچستان چیمپئن زیب کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعد خان نے بلوچستان چیمپئن نمبر چھ سیڈ زیب خان کو شکست دیکر جوبلی انشورنس قومی انڈر 21 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پری کوارٹرز میں حارث طاہر کا مقابلہ فرحان مجید، شاہ زیب ملک کا مقابلہ شہریار خان ، سعد خان کا عریج ارسلان ، محمد نسیم اختر کا عمران خان ، محمد احمد کا عمر فاروق ، محمد سلیم کا شیخ محمد مدثر ، کامران مسیح کا احسن رمضان اور زیب خان کا محمد عمر خان سے ہوگا۔ لیگ کے آخری روز اسلام آباد میں کھیلے گئے مقابلوں محمد سلیم نے عبداللہ کو 3-1 ، عمران خان نے علی حیدر کو 3-0 ، محمد احمد نے محمد سالک کو 3-0 ، حارث طاہر نے سجاد عبداللہ کو 3-0 ، محمد نسیم اختر نے زاہد خان کو 3-0 ، شیخ محمد مدثر نے عریج ارسلان کو 3-0 ، شہریار خان نے محمد شہریار عباس کو 3-2 سے زیر کیا۔

تازہ ترین