• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیروسے زیرو ،روٹ ٹیسٹ تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش کپتان جو روٹ نے چار وکٹ کے ساتھ جنوبی افریقی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹنگ کے پرخچے اڑاکر انگلش فتح کو یقینی بنایا تھا، پیر کو ان کی ٹیم جیت گئی لیکن پروٹیز بیٹسمین مہاراج نے ان کی دھلائی کرکے ایک منفی ریکارڈ میں روٹ کا نام لکھوادیا ۔ کیشو مہاراج نے ان کے اوور میں 28 رنزبٹور لئے۔ پہلے 3 چوکے اور پھر 2 چھکے لگائے جبکہ آخری گیند پر بائی کے 4رنز مل گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں کبھی بھی 28 سے زیادہ رنز نہیں بنے، وہ مشترکہ طور پر 28رنزدینے والے تیسرےمہنگے بولر بنے ان سے قبل 2003 میں جوہانسبرگ میں برائن لارا نے پیٹرسن اور پرتھ کے2013 کے ٹیسٹ میں جارج بیلی نے جمی اینڈرسن کے اوور میں 28 رنزبٹورے تھے۔
تازہ ترین