• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کےفور منصوبہ پرانے ڈیزائن پر ہی بنے گا، سندھ حکومت راضی

کےفور منصوبہ پرانے ڈیزائن پر ہی بنے گا، سندھ حکومت راضی


کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کو پانی فراہم کرنے کا کے فور منصوبہ پرانے ڈیزائن پر ہی بنے گا جس پر سندھ حکومت راضی ہوگئی ہے ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس میں منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرانے پر اتفاق ہوگیا۔ منصوبے سے کراچی کو 65؍ کروڑ گیلن پانی ملے گا، ایک سال پہلے منصوبے کے ڈیزائن میں خرابی کو جواز بنا کرکام روک دیا گیا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق پانی کے بحران میں مبتلا کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ سندھ حکومت کے فور منصوبے کو پرانے ڈیزان کے مطابق بنانے پر راضی ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ اتفاق سندھ حکومت کی قائم کردہ ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ ایک سال پہلے منصوبے کے ڈیزائن میں خرابی کو جواز بنا کر کام روک دیا گیا تھا۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے 75 ؍ کلومیٹر تک بننے والی کینال پر دوبارہ کام شروع کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کے فور پر کام جہاں روکا گیا تھا وہیں سے دوبارہ شروع کیا جائے،اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی کو 650 ملین گیلن پانی یومیہ مل سکے گا۔ذرائع نے کمیٹی کے حوالے سے بتایا کہ کے فور کا پہلا فیز 2؍ سال میں مکمل ہوسکتا ہے جس کے بعدکراچی کو 260 ؍ ملین گیلن پانی یومیہ ملے گا، ٹیکنیکل کمیٹی نے منصوبے میں بہتری کے اقدامات سے نہیں روکا اور سفارش کی منصوبے کے ڈیزائن میں جہاں بہتری ممکن ہو لائی جائے، ٹیکنیکل کمیٹی منصوبے پر تھرڈ پارٹی کی رپورٹ کے جائزے کے لیے قائم کی گئی تھی۔

تازہ ترین