• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ ،شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں دوروز کی توسیع

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پرمشتمل ڈویژن بنچ نے سندھ روشن پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنماءشرجیل انعام میمن کی عبوری ضمانت میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران شرجیل میمن عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں ڈویژن بنچ نمبر 1 نے نوٹس جاری کئے تھے اس لئے بہتر ہو گا کہ یہ کیس اسی بنچ میں سنا جائے۔ فاضل عدالت نے شرجیل انعام میمن کی عبوری میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس متعلقہ بنچ میں لگانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
تازہ ترین