• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتدر قوتیں والدہ ڈیانا کی طرح اہلیہ میگھن کو بھی نشانہ بناسکتی ہیں، شہزادہ ہیری

لندن(آئی این پی)شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ میری والدہ لیڈی ڈیانا کی جان لینے والی طاقتور قوتیں میری بیوی کو بھی نشانہ بناسکتی ہیں،میں ہمیشہ اپنی دادی، اپنی کمانڈر ان چیف کا بے حد احترام کرتا رہوں گا،شاہی خاندان سے دستبرداری کا فیصلہ انتہائی سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان سے علیحدگی اور تمام تر شاہی خطابات و مراعات سے دست برداری کا اعلان کرنے والے شہزادہ ہیری نے گزشتہ روز پہلی بار اس بارے میں عوامی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر معمولی قدم وہ اپنے یقین کی بنیاد پر اٹھا رہے ہیں۔وہ سینٹرل لندن میں سینٹی بیل نامی فلاحی تنظیم کیلیے چندہ جمع کرنے کی غرض سے منعقد کی گئی ایک عوامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد ہیری نے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ آپ کی خدمت جاری رکھیں گے، دادی اور اپنی کمانڈر ان چیف کا بیحد احترام ہے، ان کا اور خاندان کا شکر گزار ہوں۔خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری اشک بار ہو گئے ۔
تازہ ترین