• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری مقدارمیں آتش بازی برآمد، 8 افراد پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ گنج منڈی پولیس نے بھاری مقدارمیں آتش بازی کاسامان برآمدکر کے 8ملزموں کوگرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اسرار احمد ستی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیرکی رات ریڈ کر کے آتشبازی کا سامان برآمد کر لیا،پولیس نےآصف اقبال، مزمل، اکرام عرف کامی، جہانگیر، طیب، انجم، سکندراور عمران کو گرفتار کر لیاملزموں سے بڑی تعدادمیں ہوائیاں، انار، چائینہ ماچس پٹاخے ، سوتر گولے و دیگر سامان برآمد ہوا۔
تازہ ترین