• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کے معاملات طے نہ ہو سکے، سی ای او ہیلتھ آفس کے گھیراؤ کااعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او ہیلتھ آفس اور ڈاکٹر کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے،مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے سی ای او ہیلتھ آفس کے گھیراؤ کااعلان کردیا ہے،ملتان ، شجاع آباد و جلالپور کے ڈاکٹرز نے ایک ہفتے میں الائونس کی ادائیگی اور دیگر مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا اعلان کر دیا،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ملتان کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت کے ڈاکٹرز شدید مسائل کا شکار ہیں جبکہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کئی بار یقین دہانی کے باوجود ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے دیہی و بنیادی مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الائونس ادا کرنے کے احکامات 5 ماہ قبل جاری کئے گئے تھے تاہم سی او ہیلتھ ملتان کی جانب سے اب تک ڈاکٹرز کو الائونس کہ فراہمی نہیں کی گئی جبکہ کنسلٹنٹ ڈاکٹرز بھی کنسلٹنٹ ایف سی پی ایس و دیگر الائونس سے محروم ہیں،ادھر سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے ضلع کے 6 رورل ہیلتھ سنٹرز کے فنڈز کے اختیارات بھی سینئر میڈیکل آفیسر کے سپرد کرنے کے بجائے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جس کے باعث دیہی مراکز صحت علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، پی ایم اے ملتان کے نائب صدر ڈاکٹر مرتضی بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مسائل سے متعلق فائلز پر جب تک پیسوں کے پہیے نہ لگائے جائیں وہ فائلیں کئی کئی ماہ اٹکی رہتی ہیں جبکہ سی او ہیلتھ اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں،پی ایم اے عہدیداروں کا کہنا ہےکہ سیکرٹری ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر فوری معاملے کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین