• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ورکرزیونین کا مطالبات کے حق میں آج سے احتجاجی جلسوں کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرزیونین مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کے خلاف آج سے ملک بھرمیں احتجاجی جلسے کرے گی،بتایا گیا ہے کہاس سلسلے میں تمام ریلوے ڈویژنوں میں پوسٹرزآویزاں کردیئےگئے ہیں،احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے میں 2فروری کومرکزاورڈویژن کی سطح پراجلاس ہوں گے جبکہ18فروری کوریلوے ہیڈکوارٹرکے سامنے ملک بھرسے آئے ہوئے ریلوے ملازمین دھرنادیں گے،ریلوے ورکرزیونین کے مطابق تمام عارضی ملازمین کومستقل کرنے،تمام ملازمین سکیل ایک سے16تک کے بلاتخصیص سکیلوں کی اپ گریڈیشن،تمام ٹیکنیکل سٹاف کو بلاتفریق ٹیکنیکل الاؤنس دینے،تمام گینگ مینوں کوماہانہ ہارڈشپ الاؤنس دینے سمیت دیگرمطالبات پرمشتمل چارٹرآف ڈیمانڈریلوے انتظامیہ کوبھجوایاتھاجس پرتاحال کوئی عمل درآمدنہیں کیاجاسکا۔
تازہ ترین