• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:کرپشن کیس میں نیب حکام کو ریکارڈ سمیت پیش ہونیکاحکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے کرپشن کیس میں گرفتار خاتون کی درخواست پر نیب حکام کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں قبل ازیں نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں واپڈا کے ٹیسٹ انسپکٹر محمد حسین اور اسکے بیوی نگہت سلطانہ کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا تھا، دریں اثناہائیکورٹ نےکرپشن کیس میں بری ہونے کے باوجود قبضے میں لی گئی فائلیں واپس نہ کرنے کیخلاف رٹ پر نیب حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے،قبل ازیں واپڈا ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کےکیس میں ملزم ناصر علی کو عدالت نے بری کر دیا تھا ۔
تازہ ترین