• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 636لٹر مضر صحت دودھ تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےصوبہ بھر میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، صوبہ بھر میں دودھ لے جانے والیگاڑیوں کی چیکنگ کی گئی،اس دوران 8ہزار636 لٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا، جنوبی پنجاب میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے170دودھ گاڑیوں میں موجود16ہزار614لیٹر دودھ کو چیک کیا، 145گاڑیوں کے سیمپل پاس اور 70گاڑیوں میں موجود660لٹر ملاوٹی مضرصحت دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا اس دوران ڈیری شاپ سمیت 9 فوڈ پوانٹس کو سیل کردیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمظفرگڑھ میں وکیل ڈیری شاپ اورخرم شہزاد کریم سیپریشن یونٹ جبکہ ڈی جی خان میں جنید ڈیری اور جمیل آئل ایکسٹریکٹ یونٹ سیل کردیا گیا،اسی طرح بہاولنگر میں نیو شیخ شوکت سویٹس،رحیم یارخان میں مدینہ سویٹس، راجن پور میں الفرید سویٹس کے پروڈکشن یونٹس ،ملتان میں ناصر علی میٹ شاپ اور راجن پور میں صفدر کریانی سٹور کو سیل کیا گیا، علاوہ ازیں متعدد فوڈ پوانٹس کو 112,000کے جرمانے کئے گئے۔
تازہ ترین