• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8منشیات فروشوں سمیت متعدد جرائم پیشہ افرادگرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارووائی کرتے ہوئے8منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان کوگرفتار کر لیا ، منشیات فروشی کے الزام میں ملزم ریاض ، ممتاز ، ناصر ، زاہد شریف کو گرفتارکرکے شراب اور چرس برآمد کر لی ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے 4 منشیات فروشوں خالد امین ، یاسر ، محمد عمران اور منصب بی بی سے 4 کلو گرام چرس، 110 گرام آئس ہیروئن اور 39 بوتل ولائتی شراب برآمد کرلیں ،ملزمان متعدد مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مخدوم رشید پولیس کو دیکھ کرملزم عبداللہ گن پھینک کر فرار ہو گیاجبکہ دیگر ملزم ارسلان ، گلزار ، رائو علی ، شاہ زیب، وسیم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ،گیس ریفلنگ کے الزام میں عبداللطیف ، عبدالغفار ، محمد اسلم ، عدیل کو حراست میں لیا گیا، شاہ رکن عالم پولیس نے عوامی شکایات پر جی بلاک میں مکان پر چھاپہ مار کر فحش حرکات کے الزام میں جمیل ، ماہی ، زاہد اور 2عورتوں کو گرفتار کر لیا ، زکریا پولیس نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں کرن بی بی کی درخواست پر فرحان اور فقیر محمد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین