• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی،ایس ایچ او سیتل ماڑی کو خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)جسٹس آف پیس نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او سیتل ماڑی کو قانون کے دائرہ میں رہنے اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں نسیم بی بی نے درخواست دائر کی تھی، سیشن عدالت نے غیر قانونی طور پر گیٹ وے ایکسچینج بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ملزم نعمان فیاض کی عبوری درخواست ضمانت میں پولیس سے 23 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے بجلی چوری کے ملزم طارق کی عبوری ضمانت میں تھانہ مخدوم رشیدپولیس سے 27 جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے شراب کے ملزم شہباز کو جرم ثابت ہونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیا ہے ، بیرون ملک ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان اعجاز ، غلام قادر اور نصیر احمد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ ایک ملزم سلیم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، گھٹیا مواد اپ لوڈ کرنے کے 2 ملزموں اسامہ اور زوہیب کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے خود کو پاکستانی شہری ظاہر کرکے سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے گرفتار ملزم حسین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین