• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میوزک سٹریٹ قائم کرکے لیجنڈ فنکاروں کیلئے ماہانہ اعزاز شروع کیا جائے

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )پشتو موسیقی کے حوالے سے عالمگیر شہرت رکھنے والے ڈبگری بازا رمیں ایک فوک میوزیکل سٹریٹ قائم کیا جائے جہاں پر گلوکا ر ٗموسیقار اور ہنرمند پریکٹس کرکے اور روایتی موسیقی کو مارکیٹ کرسکیں جو لیجنڈ فنکا ر گلوکا ر اور موسیقار جو کسی مجبوری کی تحت کام نہیں کرسکتے اور بستر پر پڑے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے لئے ماہانہ اعزازیہ مقر رکرے تاکہ وہ اپنی باقی ماندہ زندگی عزت کے ساتھ گزار سکیں ڈبگری بازار گزشتہ دو صدیوں سے میوزک سٹریٹ رہی ہے حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس بازار کو موجودہ دور کے جدیدتقاضوں کے مطابق دوبارہ تعمیر کریں ۔ ان خیالات کا اظہار صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار شنہشاہ غزل استاد خیال محمد نے فنکاروں ٗموسیقاروں اور ہنرمندوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفد کی قیادت صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار استاد نذیر گل نے کی جبکہ اس موقع پر معروف موسیقار استاد اے آر انور ٗ ہنری ٹولنہ کے صدر معروف نوجوان گلوکار راشد خان ٗمعروف رباب نواز استاد گلاب خیل ٗمعروف طبلہ نواز ذوالفقار آفریدی ٗگوہر جان کے علاوہ استاد خیال محمد کے صاحبزادے معروف گلوکار انور خیال ٗوصال خیال اور شہزاد خیال بھی موجود تھے ہنری ٹولنہ نے ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کی ڈائریکٹر شمع نعمت کی طرف سے استاد خیال کو ایک توصیفی سند ٗشیلڈ اور سوات کا شال پیش کیا ہنری ٹولنہ کے صدر راشد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے استاد خیال محمد کولائف اچیورمنٹ ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انکی تنظیم ہنرمندوں ٗگلوکاروں ٗموسیقاروں کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ ا اپنے لیجنڈ کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اس حوالے سے حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا اس موقع پر استاد نذیر گل نے کہا کہ استاد خیال محمد جیسی شخصیات صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہے وہ سروں کے بادشاہ ہے مہدی حسین اور غلام علی کا نام آئیگا تو اسکے ساتھ ساتھ خیال محمد لالا کا نام بھی ہوگا وہ بہت خوبیوں کے مالک ہے وہ پختون قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں وہ ملنسار شخصیت کے مالک ہیں شیر عالم شینواری نے کہا کہ خیال لالا ایسی شخصیت ہے کہ انہیں کسی ایوارڈ اور اعزاز کی ضرورت نہیں ہیں ایسی شخصیات کیلئے ڈکشنری میں بھی الفاظ نہیں انہوں نے پشتو موسیقی کی جو خدمت کی ہے وہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا ۔
تازہ ترین