• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں ملوث رہزن گروہ کے دو ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے امن و امان کے قیام کی خاطر سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ پشتخرہ پولیس نے ایک اور راہزن ،ڈکیت گینگ کا سراغ لگا کر سٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ خالد نعیم ولد نعیم خان سکنہ اکیڈمی ٹائون نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ گندھارا انسٹیٹوٹ نزد ٹیوب ویل کنال روڈ پر 2نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہو گئے ، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی اے ایس پی حیات آباد حسن جہانگیر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ کامران خان نے واردات میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر دوملزمان سمیع اللہ ولد نور خان اور عمر ولد ارشاد ساکنان تہکال بالا کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون، نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان سے مزید شروع کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین