اسلام آباد (عبدالقیوم صدیقی )سنگین غداری کیس کی سماعت میں استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ کی زبان پھسل گئی تو مقدمے میں دوبارہ ان ہونے والے وکیل احمد رضا قصوری نے پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر کہا ک جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی ۔اس تبصرے پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کی ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ مقدمے کے جلد ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو جنرل آصف کھوسہ کہہ گئے جس پر پرویز مشرف کے ایک وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے جسٹس ہیں جنرل نہیں اس پر عدالت کے سربراہ جسٹس مظہر عالم نے فیصل چوہدری کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ یہ محض سلپ آف ٹنگ ہے آپ خاموش رہیں ۔ دو سر ی طرف سنگین غداری کیس میں دوبارہ ان ہونے والے وکیل احمد رضا قصوری نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا سیکرٹری داخلہ اس مقدمے کے مدعی ہیں اور انہوں نے ہی پر ویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ۔ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی اس پر جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی مسکر ا دئیے ۔