آپ آف لائن ہیں
اتوار18؍ذی الحج 1441ھ 9؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جونیئراسنوکر: عمران نے سابق ورلڈ چیمپئن نسیم اختر کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان سیڈڈ عمران خان نے سابق ورلڈ چیمپئن اور نمبر دو سیڈ نسیم اختر کو حیران کن شکست دیکر جوبلی انشورنس قومی انڈر21 جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ بابر مسیح نے 136 کا بڑا سنچری بریک کھیلا۔ کوارٹر فائنل میں حارث طاہر کا مقابلہ شاہ زیب ملک، سعد خان کا عمران خان ، عمر فاروق کا شیخ محمد مدثر اور احسن رمضان کا محمد عمر خان سے ہوگا۔ اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں عمران خان نے نسیم اختر کو 4-1 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔عمر فاروق نے محمد احمد، حارث طاہر نے فرحان مجید ، شاہ زیب ملک نے شہریار خان، سعد خان نے ارج ارسلان، شیخ محمد مدثر نے محمد سلیم اور محمد عمر خان نے زیب خان کوہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
اسپورٹس سے مزید