• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت، ایف آئی اے سے آج تحریری جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت پر جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے ایف آئی اے سے آج تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔درخواست کی سماعت کے دوران میاں داؤد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ایف آئی اے نےبے بنیاد الزام لگا کر اظہار الحق کو گرفتار کیا ہے، آئین کا آرٹیکل 16آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، ایف آئی اے نے جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، وہ الزامات مقدمے کا حصہ ہی نہیں ہے، حکومت اور مشرف پر تنقید جرم ہے تو اس پر آدھا پاکستان گرفتار کیا جانا چاہیے، صحافی اظہار الحق کو صرف اس وجہ سے گرفتار کیا گیا تاکہ میڈیا میں خوف پیدا کیا جا سکے۔ آئین پاکستان میڈیا کی آزادی کی گارنٹی دیتا ہے، صحافی اظہار الحق کی ضمانت منظور کی جائے۔

تازہ ترین