• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر سیکرٹری ایوی ایشن کو نوٹس جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دوران پرواز پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر سیکرٹری ایوی ایشن کو شوکاز نوٹس جاری کردیاجبکہ ڈائریکٹر سول ایوی ایشن کو حکم دیاہےکہ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر طیاروں کی عالمی معیار کے مطابق رننگ آور کی معیاد سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں کہ کتنی معیاد کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کردیاجاتاہے۔منگل کو اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پرپی آئی اے کے وکیل نے بتایاکہ اس وقت قومی ائیرلائن کے پاس مجموعی طورپر 12 اے ٹی آر طیارے موجود ہیں جن میں سے 6 طیاروں کے کلیئرنس سرٹیفکیٹس سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے جاچکے۔
تازہ ترین