پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ 30جون 2020 تک مکمل کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ 6ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ذاتی رائے تھی،ہم نے بروقت تکمیل کی کوشش کی لیکن 6ماہ میں کوالٹی خراب ہورہی تھی ، ایشیائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ کی رو سے منصوبہ جون2021 میں مکمل ہونا ہے، افتتاح کیلئے وزیر اعظم کو دعوت دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر اور وزیر اعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔