• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں متعدد شہریوں کو لوٹ لیاگیا، گاڑیوں موٹرسائیکلوں سمیت چوری کی کئی واراداتیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کےشہری دوگاڑیوں، دورکشوں ،موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال کو محمد قاسم نے بتایا کہ گھر جا رہا تھا کہ ریلوے ورکشاپ روڈپر موٹرسائیکل پرسوار دو ملزم مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال کو عبدالرشید نے بتایاکہ ان کی عدم موجودگی میں چور گھرکے تالے توڑکر موبائل اور 15ہزار روپےلے گئے۔تھانہ پیرودھائی کونائلہ نے بتایا کہ کال سن رہی تھی کہ اچانک موٹرسائیکل پر دو ملزم آئے جومجھ سے موبائل اور پرس چھین کرلے گئے جس میں 53ہزار روپے تھے۔تھانہ نیوٹاؤن کو عدنان نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار کمرشل مارکیٹ میں میری مسز کا پرس چھین کر فرار ہوگیا جس میں موبائل تھا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مہرین عمر نے بتایا کہ میرا پرس موٹرسائیکل سوار چھین کر فرار ہوگیا جس میں موبائل اور 2ہزارروپے تھے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو افضال نے بتایا کہ میرا بیگ موٹرسائیکل سوار چھین کر فرار ہوگیا جس میں موبائل تھا ۔تھانہ صادق آبادکو حافظ ساجد نے بتایا کہ دو عورتیں گھریلو کام کاج کے لیے رکھیں ہم شادی پر گئے واپس آکر دیکھا تو 5 لاکھ روپے اور طلائی زیورات 16 چوڑیاں ، کڑا ، ہار سیٹ ، 2 کانٹے اور انگوٹھی چوری ہوچکے تھے جو میری ملازمائیں شمائلہ وغیرہ چوری کرکے لے گئیں۔تھانہ کینٹ کو نذرحسین نے بتایا کہ میں پیدل جارہاتھاکہ دوملزم مجھے زبردستی گلی کے کونے میں لے گئے اور ڈرادھمکاکرمجھ سے 10ہزارروپے چھین کر گاڑی میں فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کو محمد ثاقب خان نے بتایاکہ چورمیری گاڑی میں سے 2موبائل اورطلائی زیورات کل مالیتی10لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کینٹ کوائرکموڈور (ر) سلیم شاھد نے بتایاکہ میں صدربازار میں جارہاتھاکہ ایک شخص مجھ سے ٹکرایا جو میری جیب میں سے میراموبائل چوری کرکے لے گیا۔تھانہ ویسٹریج کو سیدشاہ زیب شاہ نے بتایا کہ کسی شخص نے میری گاڑی کی بیٹری چوری کرلی۔تھانہ نصیرآبادکو راجہ محمد عامر محمودنے بتایاکہ میں کریم کی گاڑی بک کروارہاتھاکہ2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ نصیرآبادکو ملک شمریزاختر نے بتایا کہ چور میرے باڑے کے تالے توڑ کر 2بھینسیں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو یاسر شاہ نے بتایا کہ میں اورمیرا ہیلپرگلزارشاہ گاڑی میں سامان ڈیلوری کرکے رقم لیکر جارہے تھے کہ 3 موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی روکی اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے 6لاکھ 52ہزارروپے اور موبائل چھین کر موٹرسائیکل پر فرارہوگئے۔تھانہ مورگاہ کو زینب خاتون نے بتایا کہ میں7نمبر والی ویگن پر سوار ہوکر جارہی تھی کہ کنڈیکٹر وعورتوں نے میرے بیگ میں سے طلائی چوڑیاں چوری کرلیں۔تھانہ واہ کینٹ کو احمد نوازنے بتایا کہ میں اور میری بیوی کرن فاطمہ اپنے موٹرسائیکل نمبرآرآئی آر-7890پر گھر کی طرف جارہے تھے کہ2 ملزم اسلحہ کی نوک پرموٹرسائیکل ،موبائل اور5ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کوحامد محمود نے بتایا کہ میری والدہ جب گلی میں پہنچیں تو 2موٹر سائیکل سواروں نے میری والدہ کو روک کر ان کے منہ پر ہا تھ رکھ لیا اور ان کے بازو سے چار طلائی چوڑیاں وزنی 40گرام کٹر کے ساتھ کاٹ کر اتار کے لے گئے ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد اخلاق نے بتایا کہ بندہ نگیال میں کریانہ کی دکان کر تا ہوں جس کے تالے توڑکر چور 6ہزارروپے اور باقی کریانہ کی چیزیں تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین