• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نحوست کی علامت سمجھا جانیوالا گدھ ماحولیات کا عظیم محافظ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صدیوں تک نحوست کی علامت سمجھے جانیوالے پرندے درحقیقت ماحولیات کے ایک عظیم محافظ ہیں۔

معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار، مردار جانوروں کو ختم کر کے زمین کو محفوظ رکھنے والے گدھ آج خود زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

جنگلات کی کٹائی، بڑھتی آبادی، جدید تعمیرات اور کھیتوں کی جگہ رہائشی کالونیاں اور مویشیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا بھی ان کی بقا کو لاحق خطرات میں شامل ہے۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے چھانگا مانگا جنگل میں گدھ افزائشی مرکز قائم کر دیا ہے۔

حیاتیاتی ماہرین انہیں فطرت کا صفائی محکمہ کہتے ہیں، کیوں کہ یہ مردہ جانوروں کو چند گھنٹوں میں ختم کر کے اینتھریکس، تپِ دق (ٹی بی)  اور دیگر جان لیوا بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید