• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیو ایریا کے دونوں اطراف حفاظتی یوٹرن کے تعمیراتی کام کا آغاز

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے بلیو ایریا کے دونوں اطراف حفاظتی یوٹرن کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ۔ان حفاظتی یوٹرن کی تعمیرسے بلیوایریا (جناح ایونیو) اور ایف نائن پارک اطراف سے آنے والی ٹریفک کو سہولت میسر ہوگی۔ یہ حفاظتی یوٹرن فیصل ایو ینو کے فلائی اوور کے دونوں اطراف بنائے جارہے ہیں انکی تعمیر سے فلائی اوور کے نیچے رش کے اوقات میں ٹریفک کے بہاؤ میں روانی رہے گی۔ یہ ٹاسک ڈائریکٹر ایم پی او عمرصغیر کو سونپا گیا ہے۔
تازہ ترین