• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ورکرز یونین کامہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے زیراہتمام ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،آٹے کی قلت اور مزدوروں کے حقوق کیلئے ڈی ایس لاہور آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت عاشق علی چوہدری، رئوف خان، فضل واحد، حشمت خان، اکبر علی کھوکھر، صابر اعوان، لیاقت علی کھوکھر، عمران کھوکھر، سرفراز زنجانی ،صوفی تبسم رضا نے کی۔ مظاہرین نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ریلوے مزدوروں کے حقوق کیلئے شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ اس موقع پر عاشق چوہدری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹی ایل اے اور وزیراعظم پیکیج کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے، ریگولر ملازمین کو تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں۔ فضل واحد نے اپنے خطاب میں وزیر ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ سکیل ایک تا سولہ تک تمام ملازمین کو اپ گریڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو 18 مارچ کو ریلوے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھرنا دیں گے ۔
تازہ ترین