• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاون خصوصی بلدیات کا ٹاون 1کا دورہ ‘عوامی شکایات بک کا جائزہ لیا

پشاور ( نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات ودہی ترقی کامران بنگش نے منگل کی صبح ٹاون 1پشاور کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین کا حاضری ریکارڈ چیک کیا جبکہ عوامی شکایات بک کا بھی جائزہ لیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے ٹاون 1آفس کی مختلف سیکشنز کا دورہ کے دوران متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے فی الفور عمل در آمد یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کوتاہی برتنے والے ملازمین کی نشاندہی کی جائے کیونکہ عوامی خدمت میں تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔کامران بنگش نے ٹاون ون آفیسرز کو ہدایت کی کہ آمدن بڑھانے کے متعلق ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ متعلقہ علاقوں میں جہاں کہیں بھی غیرقانونی تجاوزات ہوں انہیں ہٹا یا جائے ، قانون توڑنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ پشاور شہر میں شہریوں کو کھیل کود اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے کامران بنگش نے واضح کیا کہ پشاور سپورٹس کمپلیکس پر کام مزید تیز کیا جائے اور کاغذی کارروائی کے بعد اب زمین کے حصول کے ساتھ دیگر اقدامات اٹھا ئے جائیں کیونکہ پشاور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے، ہم نے اسے شہریوں اور سیاحوں کے لئے بہترین شہر بنانا ہے۔
تازہ ترین