• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے ، وزیر خارجہ

برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے ، وزیر خارجہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے  کہ برطانوی حکومت 80لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سےنجات دلائےاور برطانوی حکومت مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےکرداراداکرے۔

 شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بر طانوی ہم منصب کے درمیان ہونے والی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و دو طرفہ معاملات پرتبادلہ خیال ہوا۔

شاہ محمود قریشی نےبرطانوی وزیر خارجہ کوخطےمیں کشیدگی،امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیرخارجہ نےخطےمیں کشیدگی کےخاتمےکیلئے پاکستان کی طرف سےکی جانیوالی کاوشوں سے اور خد شات سے بھی آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو صورتحال معمول پر لانےکی سنجیدہ کوششیں کرنےکی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے"افغان امن عمل"میں پاکستان کی کوششوں سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا جبکہ برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

بر طانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کیساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ افغانستان،کشمیراورایران سے متعلق اچھی گفتگو ہوئی۔

برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔

تازہ ترین