• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: چیف جسٹس کی سرکاری گندم چوری کے ملزم کی سرزنش

سندھ ہائیکورٹ: چیف جسٹس کی سرکاری گندم چوری کے ملزم کی سرزنش


سندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس احمد علی شیخ نے سرکاری گندم چوری کرنے کے ملزم کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آٹے کا بحران ان افراد کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو لوٹ مار کے عادی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری گودام سے گندم چوری سے متعلق نیب انکوائری میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ایسے لوگ ہی بڑی شخصیات کی ایما پر بحران کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ملزم ہریشمل کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اب پیٹ بھرا کہ نہیں؟ شکل سامنے لاؤ۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے گندم چوری کا ریفرنس دائر کردیا ہے۔

ملزمان نےگوداموں سے گندم چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردی تھی۔

عدالت نے ملزم انیس الرحمان، موہن لعل، ابراہیم تھیم اور دیگر کی درخواست ضمانت سکھر بینچ منتقل کردی۔

تازہ ترین