• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کے ساتھ معاملات حل کرنا چاہتے ہیں، ایران

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب سے معاملات حل کرنے کا خواہشمند ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی کے حوالے سے بتایا کہ تہران اور ریاض کو مل کر مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ واعظی نے یہ بھی کہا کہ ایران اور ہمسایہ ملک سعودی عرب کے مابین تعلقات امریکا جیسے نہیں ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین