• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کی منجمد اکائونٹس بحالی کیلئے احتساب عدالت میں درخواست

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے احتساب عدالت میں اپنے منجمد اکائونٹس بحال کرانے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے جس پر فاضل عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت میں تین منجمد بنک اکائونٹس دوبارہ کھلوانے کے لئے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا ، استدعا ہے کہ عدالت میرے منجمد بنک اکاونٹس کھلوانے کے لئے حکم جاری کرے۔

تازہ ترین